چیئرمین پی سی بی شہریار خان پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے سرگرم

بدھ 11 مارچ 2015 11:27

چیئرمین پی سی بی شہریار خان پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے سرگرم

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے سرگرم ہیں،،،شہریار خان کی نئیدہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انو راگ ٹھاکر سے ہونیوالی ملاقات میں پاک بھارت سیریز کے انعقاد پر اہم گفتگو ہوئی۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں۔جہاں ان کی ملاقات بھارت کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انو راگ ٹھاکر سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیریز رواں سال دسمبر میں دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب بھارتی بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز مودی سرکار کی منظوری سے مشروط ہے۔ دونوں ممالک میں آٹھ سال میں چھ سیریز کے ایم او یو پر دستخط کئے گئے تھے۔پاک بھارت آخری سیریز دسمبر دو ہزار بارہ میں بھارت میں منعقد ہوئی تھی۔