انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی نے بنگالی باؤلر کو جیل جانے سے بچالیا

بدھ 11 مارچ 2015 11:35

انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی نے بنگالی باؤلر کو جیل جانے سے بچالیا

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلا دیشی بولر ربیل الحسین جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے سے بچ گئے ۔

(جاری ہے)

بنگلا دیشی بولر ربیل الحسین پر 19 سالہ بنگالی ماڈل نازنین اختر کی جانب سے شادی کا وعدہ پورا نہ کرنے پر زیادتی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر ربیل الحسین کو عدالت نے ضمانت پر رہائی دے کر ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دی تھی اور مقدمے کو ان کی واپسی تک موٴخر کردیا تھا تاہم انگلینڈ کے خلاف جیت میں شاندار بولنگ اور ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ بنگلا دیش کی کوارٹر فائنل تک رسائی پر بنگالی حسینہ نے ربیل الحسین کے خلاف درج ریپ کا مقدمہ واپس لے لیا۔

متعلقہ عنوان :