کھیلوں میں بہتری کے لیے ایوان صدر میں 21 مارچ کو خصوصی اجلاس طلب

بدھ 11 مارچ 2015 11:47

کھیلوں میں بہتری کے لیے ایوان صدر میں 21 مارچ کو خصوصی اجلاس طلب
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2015ء ) ملکی کھیلوں میں بہتری کے لیے ایوان صدر میں 21مارچ کو انتہائی اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ ملکی کھیلوں میں بہتری کیلئے ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ صدر مملکت کو کرکٹ، ہاکی، اسکواش اور جوڈو سمیت دیگر اسپورٹس پر بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر کرکٹ، ہاکی، فٹبال، اسکواش، باکسنگ، جوڈو، تائیکوانڈو، کراٹے، والی بال، سوئمنگ اور اسنوکر آفیشلزکے ساتھ کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکریٹری آئی پی سی چوہدری اعجاز، ایڈیشنل سیکریٹری امیر طارق زمان، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدراختررسول، سیکریٹری رانامجاہد، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرجنرل (ر) عارف حسن، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر، پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے کرنل وسیم جنجوعہ، پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے میجرماجد، پاکستان اسنوکراینڈ بلیئرڈز ایسوسی ایشن کے عالمگیرشیخ، پاکستان جوڈوفیڈریشن کے کرنل شجاعت علی رانا، پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدرقمرزمان و دیگرآفیشلز شرکت کریں گے۔