آئی پی ایل میں چیئر لیڈرز پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا، منتظمین

بدھ 11 مارچ 2015 11:50

آئی پی ایل میں چیئر لیڈرز پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا، منتظمین
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2015ء )آئی پی ایل چیئر مین رنجیب بسوال نے واضح کیا ہے کہ چیئر لیڈرز پر پابندی کے حوالے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے اس بار آئی پی ایل چیئرلیڈرز اور میچ کے بعد پارٹیز پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اب مقابلوں کے دوران کسی بھی اسٹیڈیم میں خاص تماشائیوں کو بھی شراب فراہم نہیں کی جائے گی۔