ویرات کوہلی سے تعلق خفیہ نہیں، انوشکا شرما

بدھ 11 مارچ 2015 12:03

ویرات کوہلی سے تعلق خفیہ نہیں، انوشکا شرما

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)بھارت میں ویرات کوہلی کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار انوشکا شرما کو دیا جا رہا ہے جس کے رد عمل میں اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کی خراب کارکردگی میں ذمہ دار میں نہیں ہوں‘ میرا ویرات کوہلی سے تعلق کسی سے خفیہ نہیں ہے-بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی دوستی اور تعلق کسی سے پوشیدہ نہیں اور دونوں کو اکثرو بیشتر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

اس سے قبل دونوں اپنے تعلق کے حوالے سے خاموش تھے، تاہم بالاخر انوشکا نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کا ویرات کوہلی سے تعلق کوئی خفیہ معاشقہ نہیں تاہم وہ اس بارے میں عوام کے سامنے بات کرنا نہیں چاہتیں۔انوشکا کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فرد چیزوں کو چھپا نہیں سکتا، ہم اپنی زندگیاں معمول کے مطابق گزار رہے ہیں بس ہم اس تعلق کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

تاہم بعد میں کرکٹ کے میدان میں ویرات کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار بھی انوشکا کو ٹہرایا جانے لگا اور کچھ ایسی خبریں منظر عام پر آئیں کہ انوشکا کی وجہ سے ویرات کرکٹ پر توجہ نہیں دے پارہے۔ان افواہوں کو مزید تقویت اس ملی جب کسی انڈین روزنامے میں انوشکا سے متعلق خبر پڑھ کر ویرات مشتعل ہوگئے اور ایک صحافی پر چڑھ دوڑے۔