سفید رنگ کا پرسرار مواد ملنے کے بعد امریکہ میں سعودی سفارتخانے کی طرف آنے والے تمام راستے سیل

بدھ 11 مارچ 2015 12:18

سفید رنگ کا پرسرار مواد ملنے کے بعد امریکہ میں سعودی سفارتخانے کی طرف ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) امریکہ میں سعودی سفارتخانے میں سفید رنگ کا پرسرار مواد ملنے کے بعد واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کی طرف آنے والے تمام راستے سیل کردیے گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے علاقے فوی باٹم میں قائم سفارتخانے کے باہر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جمع ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن ڈی سی کے علاقے فوگی باٹم میں واقع سعودی سفارتخانے میں سفید رنگ کا پراسرار مواد ملا ہے۔ جس کے بعد سیکیورٹی حکام نے فوری طور پر آس پاس کی سڑکوں پر ٹریفک کو فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ملنے والے مواد کے ٹیسٹ کے بعد اسے غیرضرر رساں پایا گیا۔ مواد کو فوری طور پر وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :