محبت کرنے والی بیوی کا ذرا سا مذاق طلاق کی وجہ بن گیا۔

بدھ 11 مارچ 2015 12:56

محبت کرنے والی بیوی کا ذرا سا مذاق طلاق کی وجہ بن گیا۔

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سعودی عرب کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس وجہ سے طلاق دے دی کہ اس نے اسے مذاق میں کہا کہ وہ اس سے زیادہ اپنے اونٹ سےپیار کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آدمی اپنی بیوی کے ساتھ ریاض میں واقع سسر کے جانوروں کے فارم پر گیا ہوا تھا کہ اس نے اپنی بیوی سے ، شادی سے پہلے اس سے اپنی محبت کے قصے چھیڑ دئیے۔

عورت نے اپنے شوہر کو کہا کہ تم مجھے بہت پیارے ہو ، پھر مذاق میں کہنے لگی، مگر میرے باپ کا دیا ہوا اونٹ تم سے زیادہ پیارا ہے۔

(جاری ہے)

شوہر یہ سن کر بہت پریشان ہوا مگر اپنی سسرال میں بیوی کو کچھ نہ کہا۔اپنے گھر واپس آکر اس نے بیوی پر غصہ نکالنا شروع کیا کہ بتاؤ کیا کہہ رہی تھی، بیوی نے شوہر کو چھیڑنے کے لیے پھر مذاق میں کہا کہ وہ اونٹ بہت پیارا ہے۔

اس پر شوہر نے اسے کہا کہ گاڑی میں آجاؤ ڈرائیو پر چلتے ہیں۔شوہر نے گاڑی اپنے سسر کے فارم کے پاس روکی، بیوی کو اترنے کا کہا اور اسے طلاق دے دی۔ اخبار کےمطابق طلاق دینے سے پہلے اس نے اپنی بیوی کو کہا کہ جس عورت کو جانور شوہر سے زیادہ پیارا ہو ، وہ جانور ہے اور اسے انسانوں کی بجائے جانوروں کے درمیان ہی رہنا چاہیے۔اس کے بعد شوہر نے کہا کہ جاؤ اپنی دنیا میں چلی جاؤ۔