سرجری کا حیرت انگیز کمال۔ کمرہ ،بلکہ ہال کمرہ، کمر ہوگیا۔

بدھ 11 مارچ 2015 12:56

سرجری کا حیرت انگیز کمال۔ کمرہ ،بلکہ ہال کمرہ، کمر ہوگیا۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)آپ نے کسی کا اتنا وزن کم ہوتے کبھی نہیں دیکھا ہوگا جتنا اس عورت نے کر لیا ہے۔مےرا روسالیس کا وزن 444 کلو گرام تھا۔ مے را اتنے گوشت کے پہاڑ کے ساتھ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھی۔تھک ہار کر اس نے غذا اور سرجری سے علاج کا سوچا۔

(جاری ہے)

34 سالہ مے را کے جسم سے پہلے دس دنوں میں 5 کلو گوشت کاٹا گیا، اس کے بعد 11 آپریشن کر کے اس پر سے مزید 227 کلوگرام گوشت کم کیا گیا۔ اب تک مے را اپنے ”اصل“ وزن کا80 فیصد کم کر چکی ہے۔ اس کا موجودہ وزن 90 کلوگرام ہے۔مے را پر ایک ڈاکیومنٹری بھی بنی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اس نے اپنا وزن 350 کلوگرام کم کیا ہے۔