پاکستانی ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی، شہریار خان

بدھ 11 مارچ 2015 13:30

پاکستانی ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی، شہریار خان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی،فی الوقت بڑی ٹیموں کے بجائے چھوٹی ٹیموں کو مدعو کرنا چاہتے ہیں، آسٹریلیا،بھارت، انگلینڈیاکسی اور ٹاپ ٹیم کوبلانے پر غور نہیں کررہے ۔بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شہریار خان نے کہا کہ ملکی حالات میں بہتری آرہی ہے جس پر انہیں امید ہے کہ اگلے 5 سالوں میں پاکستان بھی بھارت کی میزبانی کرسکے گا جب کہ رواں سال 2 چھوٹی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں جس کے بعد بنگلا دیش اور سری لنکا نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کے بہتر ہوتے حالات کے باوجود بھارتی ٹیم کی میزبانی کرنے میں مزید پانچ سال لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان کا۔جن کاخیال ہے کہ حالات میں بہتری آتی رہی تو پاکستان ایسی پوزیشن میں ہوگا کہ آئندہ پانچ سال بعد بھارت کی بھی میزبانی کرسکے۔شہریارخان کا کہناتھا کہ وہ فی الوقت بڑی ٹیموں کے بجائے چھوٹی ٹیموں کو مدعو کرنا چاہتے ہیں تاکہ سب کا اعتماد بحال ہو۔

اس لئے فی الوقت ہم آسٹریلیا،بھارت، انگلینڈیاکسی اور ٹاپ ٹیم کوبلانے پر غور نہیں کررہے تاہم کچھ عرصے میں چھوٹی ٹیمیں یہاں دیکھی جاسکیں گی۔چیئرمین کے مطابق ہالینڈنے بھی ٹورکرنے کا وعدہ کیا ہواہے۔آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈکی ٹیمیں بھی یہاں آنے کیلئے تیار بیٹھی ہیں جبکہ اْمیدہے کہ نیپال کی ٹیم بھی آئندہ ماہ پاکستانی میدانوں پر کھیلتے دکھائی دے گی۔شہریار خان کا کہنا تھاکہ کراچی اور لاہور غیر ملکی ٹیموں کے دورے کیلئے آئیڈیل ہیں جہاں کرکٹ اسٹیڈیمز کے اطراف کا علاقہ باآسانی محفوظ بنایا جاسکتا ہے جب کہ اسی طرح کی سہولیات ملتان اور فیصل آباد میں بھی مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :