یاسر شاہ کو آئرلینڈ کیخلاف موقع دینا چاہیے، رمیز راجہ

بدھ 11 مارچ 2015 13:30

یاسر شاہ کو آئرلینڈ کیخلاف موقع دینا چاہیے، رمیز راجہ

ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستانی ٹیم کو آئر لینڈ کے خلاف لیگ اسپنر یاسر شاہ کو کھلانے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کو لازمی طور پر ٹیم میں شامل کرنا چاہیے، یاسر وہ باوٴلر ہیں جن سے خود شین وارن ملنا چاہتے ہیں، اس سے ان کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا اور ان کی جگہ ریگولر لیگ اسپنر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔پاکستان کا باوٴلنگ اٹیک مجموعی طور پر ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے تاہم شاہد آفریدی اب تک بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف 49 رنز اور چھ کیچ لینے والے سرفراز کے بارے میں رمیز نے کہا کہ انہیں شروع کے چند میچز میں موقع نہ دینا ٹیم مینجمنٹ کی غلطی تھی۔