محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے کارپٹ ویکسین مہم آخری مراحل میں داخل ساہیوال ،لیہ،راجن پوراورجہلم کے اضلاع میں شروع
بدھ 11 مارچ 2015 13:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی محکمہ لائیوسٹاک ارشد جٹ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی ہدایت پرپنجاب کے 32اضلاع میں کارپٹ ویکسینیشن مکمل کی جاچکی ہے اوراب آخری مرحلہ میں ساہیوال،لیہ، راجن پوراورجہلم کے اضلاع میں گھرگھرجاکر جانوروں اور پرندوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کارپٹ ویکسینیشن مہم کاآغاز کیاجاچکاہے۔
اس مہم سے جہاں حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جارہے ہیں وہیں جانوروں کے اعدادشماربھی اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ان اضلاع میں گل گھوٹو،انتڑیوں کازہراوررانی کھیت کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مویشی پال حضرات، نمبردار،امام مسجد اورکریانہ سٹور والوں کے ٹیلی فون نمبرز اورشناختی کارڈ نمبرز بھی لیے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
ان کو ٹیلی فون کی مفت سم بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ محکمہ اور ان حضرات میں باہمی رابطہ کوفروغ دیاجاسکے اور جانوروں سے متعلقہ امور میں محکمہ ان حضرات کی رہنمائی کرسکے۔
اس سلسلہ میں عاشق حسین ڈوگر ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک اورڈاکٹرعثمان سٹاف آفیسرسیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی زیر نگرانی ضلع ساہیوال میں اس مہم کاآغاز کیاگیا۔معاون خصوصی ارشد جٹ نے اس موقع پر مویشی پال حضرات اور علاقے کے ایم پی اے اورایم این اے کو سٹاف کے ساتھ ملکر ویکسین کی مہم کو سرانجام دینے کے لیے ہرممکن تعاون کرنے کوکہا ہے۔ محکمہ کے افسران سوفیصد ہدف کے حصول کے لیے ان اضلاع میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ سوفیصد ویکسین مکمل کی جاسکے۔ اس مہم کی تشہیر کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن کی جانب سے موبائل گاڑیوں پرآویزاں کرنے کے لیے پینافلیکسز اوریونین کونسل کی سطح پربھی پینافلیکسز فراہم کئے جاچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جانوروں کاڈیٹا اکٹھاکرنے کے لیے مجوزہ فارم بھی بڑی تعداد میں فراہم کئے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ ان 4اضلاع کی موبائل تشخیصی لیبارٹریز ہر گاؤں کی سطح پر دودھ ، خون، گوبر کے نمونہ جات اکھٹے کر کے موقع پر ہی تشخیصی سروسز مہیا کررہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.