حق اور سچ کے خلاف باطل سیاسی قوتوں کا اکٹھے ہونا پوری قوم نے دیکھ لیا ‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 11 مارچ 2015 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حق اور سچ کے خلاف باطل سیاسی قوتوں کا اکٹھے ہونا پوری قوم نے دیکھ لیا لیکن آخری فتح تحریک انصاف ہی کی ہو گی۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح تحریک انصاف کے دھاندلی کے خلاف دھرنے میں تمام سیاسی جماعتوں نے اتحاد کر لیا تھا حالانکہ تمام سیاسی قوتیں دھاندلی کی باتیں کر رہی تھیں۔

اسی طرح سینٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اکٹھی ہو گئی ہے کرپٹ سیاست دانوں کو ڈر ہے کہ تحریک انصاف کو اختیارات ملنے کی صورت میں کرپٹ لوگوں کو جیل میں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف تحریک انصاف ہی مہیا کرے گی۔