امجد فرید صابری قوال اگلے ماہ یور پ کے دورے پر روانہ ہوں گے

بدھ 11 مارچ 2015 14:04

امجد فرید صابری قوال اگلے ماہ یور پ کے دورے پر روانہ ہوں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان کے نامور قوال امجد فرید صابری قوال اگلے ماہ یور پ کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ انگلینڈ سمیت پورے یورپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان کو اس دور ے کی دعوت معروف پرموٹر ساجد چوہدری نے دی ہے جواس سے پہلے لاتعداد کامیاب کلچر ل شوز کا انعقاد کرچکے ہیں ۔ اس حوالے سے ساجد چوہدری او ر صابری قوال کے درمیان تحریری معاہدہ طے پاگیا ہے ۔امجد فرید صابری قوال نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں پاکستانی تارکین کی محبت ہے جو و ہ میرے فن کی قدر کرتے ہیں ،فنکار فقط داد کابھوکا ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :