الطاف راجہ ”تم تو ٹھہرے پردیسی“ کا پارٹ ٹو بنائیں گے

بدھ 11 مارچ 2015 14:15

الطاف راجہ ”تم تو ٹھہرے پردیسی“ کا پارٹ ٹو بنائیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) گلوکار اور کمپوزر الطاف راجہ ”تم تو ٹھہرے پردیسی“ کا پارٹ ٹو ریلیز کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ”تم تو ٹھہرے پردیسی“ کا پارٹ ٹو بنانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ البم رواں سال دیوالی سے پہلے ریلیز ہوگا۔ البم میں مجموعی طور پر چار سے پانچ گانے ہیں اور سب کے سب گانے انتہائی سریلے ہیں جوکہ یقیناً سننے والوں کو بہت پسند آئیں گے۔