پشاور‘انٹر ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،پشاور ، ایبٹ آباد اورلکی مروت کی کامیابی

بدھ 11 مارچ 2015 15:00

پشاور‘انٹر ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،پشاور ، ایبٹ آباد اورلکی مروت ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پشاور ،ایبٹ آباد ، لکی مروت اور کرک کی ٹیموں نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس جنرل ویوتھ آفیئرخیبرپختو نخوا کے زیر اہتمام کمپنی باغ کوہاٹ میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پشاور ڈسٹرکٹ نے ہنگو ڈسٹرکٹ کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پندرہ کے مقابلے پینتالیس پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔

پشاور کی طرف سے عمران ، فواد، الیاس، حماداور عرفان جبکہ ہنگو کی طرف سے ولید ، جمیل اور ہارون نے پوائنٹس حاصل کئے ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ لکی مروت اور مردان ڈسٹرکٹ کے مابین کھیلاگیا جس میں لکی مروت نے مردان کو 37-20 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایبٹ آباد اور چارسدہ کے مابین کھیلے گئے میچ میں ایبٹ آباد نے چارسدہ کو 39-16 سے شکست دی ، چارسدہ کی طرف سے وسیم ، شہزاد، علی ، شریف اور جنیدجبکہ ایبٹ آباد کی طرف سے سعود ، ریحان، عرفان ،علی نے پوائنٹس حاصل کئے ۔

جبکہ آخری میچ میں کرک نے ڈی آئی خان کو 45-21 سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالفائی کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ آفیئر خیبرپختونخوا ارشد حسین مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹروانٹرنیشنل ایتھلیٹ امیر زاہد شاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ ، ڈی ایس او سکندر شاہ ، ایڈمنسٹریٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس جمشید بلوچ خیبرپختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر اعوان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ،ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل آج جبکہ فائنل تیرا مارچ کو کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی سابق سیکرٹری سپورٹس و کمشنر کوہاٹ سید جمال الدین شاہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :