Live Updates

کراچی : زہرہ شاہد کا قاتل میں نہیں عمران خان ہیں ، الطاف حسین کا عمران خان پر سنگین الزام

بدھ 11 مارچ 2015 15:19

کراچی : زہرہ شاہد کا قاتل میں نہیں عمران خان ہیں ، الطاف حسین کا عمران ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے زہرہ شاہد کے قتل کا الزام مجھ پر لگایا ہے لیکن گذشتہ روز زہرہ شاہد کی بیٹی نے بھی ٹویٹ کیا کہ میں اپنی ماں کا قاتل عمران خان کو سمجھتی ہوں ، وہ میری ماں کے قتل میں ملوث ہے ، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ زہرہ شاہد کی بیٹی نے بھی عمران خان کو اپنی ماں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے لہٰذا عمران خان کو چاہئیے کہ کوئی بھی بیان دینے یا کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات