ایک مرتبہ پھر کپتانی کی پیشکش ہوئی تو اسے نہیں ٹھکراؤں گا، یونس خان

بدھ 11 مارچ 2015 15:19

ایک مرتبہ پھر کپتانی کی پیشکش ہوئی تو اسے نہیں ٹھکراؤں گا، یونس خان
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ایک بار کپتانی کی آفر ہوئی تو وہ اسے نہیں ٹھکرائیں گے،وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان آئر لینڈ کے خلاف میچ جیتے اور اس میں انکی کار کر دگی نمایاں رہے تاکہ وہ اس جیت اور اپنی کاکردگی کو باب وولمر کے نام کر سکیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں یونس خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت غلطیاں کی ہیں۔

قومی ٹیم کی قیادت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ جب وہ کرکٹ کو خیر باد کہیں تو ٹیم اچھی پوزیشن میں ہو۔ انہیں جب بھی موقع ملا وہ ملک کے لیے کھڑے رہیں گے اور اگر انہیں اب قیادت کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کریں گے۔ یونس خان نے کہا کہ وہ مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں اسی لیے انہیں اب تک کرکٹ میں اتنی کامیابیاں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ٹیم اور ملک کے مفاد کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتے۔

اسی لئے وہ ہر اس پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار رہتے ہیں جس کی ٹیم کو ضرورت ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف وہ بڑی اننگز نہیں کھیل سکے لیکن اس سے ان میں خود اعتمادی آئی ہے۔ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے تاہم ہمارے بلے بازوں کو بڑا اسکور کرنا ہوگا۔ آئرلینڈ کی ٹیم غیر متوقع نتائج کے لئے مشہور ہے، اس لئے ہمیں اس میچ میں غیرمعمولی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ان کی کوشش ہوگی کہ پاکستانی ٹیم آئر لینڈ کے خلاف میچ جیتے اور اس میں ان کی کارکردگی بھی نمایاں رہے تاکہ وہ اس جیت اور اپنی کارکردگی کو باب وولمر کے نام کرسکیں۔ واضح رہے کہ 2007 میں عالمی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اپنا آئرلنڈ کے خلاف اپنا میچ ہار گیاتھا جس کے اگلے روز قومی ٹیم کے کوچ باب وولمر اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔