پیاف کے مرکزی دفتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیاگیا

بدھ 11 مارچ 2015 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع پیاف( پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرزایسوسی ایشن فرنٹ ) کے مرکزی دفتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ ڈیسک تاجر برادری ، درآمد کندگان ،برآمد کندگان ، کی را ہنمائی اور آ گاہی کے لئے قائم کیا گیا ہے پیاف کی ممبر شپ کمیٹی نے بتایا کہ کاروباری افراد کو پچھلے کچھ عرصے سے انڈسٹری اور لاہور چیمبر سے متعلقہ کام کروانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اس لئے پیاف سیکریٹریٹ میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف ملک طاہر جاوید نے ہیلپ ڈیسک کے قیام کے موقع پر صنعتکاروں اورتاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل اور ان کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ اس ہیلپ ڈیسک میں تاجر برادری کے مسائل متعلقہ اداروں تک بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچائیں جائیں گے اور انہیں جلد از جلد حل کروایا جائے گا ۔ملک طاہر جاوید اور ممبر شپ کمیٹی نے تمام تاجر براد ری اور کاروباری حضرات سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی قسم کے مسائل کے لئے پیاف ہیلپ ڈیسک کو رابطہ کریں۔