محکمہ نے پلان انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر وہاڑی میں دودھ کا کام شروع کیا جو کامیابی سے جاری ہے ‘ صوبائی وزیر کوآپریٹو
بدھ 11 مارچ 2015 16:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ محکمہ نے پلان انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر وہاڑی میں دودھ کا کام شروع کیا جو کامیابی سے جاری ہے اس کو مزید 8اضلاع مظفرگڑھ، لیہ، سرگودھا، بھکر، خوشاب ، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان تک وسعت دی جا رہی ہے، کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹیز کو صوبہ بھر میں مزید فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ تحریک امداد باہمی کو صوبہ بھر میں اصل روح کے مطابق پروان چڑھایاجاسکے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں جہاں ہر قسم کی سرمایہ کاری اور رہائشی سہولیات کسی بھی بین الاقوامی معیار سے کم نہیں ہیں اور یہاں پر زمینیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ہر قسم کی انسپکشن باقاعدگی سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ اور الیکشن کا بروقت انعقاد ان کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں کا طرہ امتیاز ہے۔
انہوں نے کہاکہ جن سوسائٹیوں نے الیکشن اور آڈٹ کرانے میں کسی بھی قسم کی حیل و حجت کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جبکہ بائی لاز پر عمل درآمد نہ کرنے والی سوسائٹیوں کے خلاف بھی سخت اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو بنک قرضہ جات کے اجراء اور بروقت وصولی باقاعدگی سے کر رہا ہے جبکہ مختلف سکیموں کے ذریعے قرضہ جات کا بھی اجرا کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بنک بائیوگیس پلانٹس، لائیوسٹاک، فیڈنگ، خواتین انڈسٹریل کوآپریٹوز، موبائل ملک چیلر اور رورل فنانس کے تحت بھی قرضہ جات کا اجراء کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.