پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی نیشنل بینک ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں رد و بدل

بدھ 11 مارچ 2015 18:52

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی نیشنل بینک ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے نیشنل بینک ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر ردو بدل کردی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2 سے 8 اپریل تک بہاولپور میں کھیلا جانا تھا تاہم ناگزیر وجوہات بنا پر کونسل نے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردو بدل کردیا گیا ہے اب نئے شیڈول کے مطابق 27 مارچ سے 2 اپریل تک بہاولپور میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد، اٹک، اسلام آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بہاولپور، لاہور اور فیصل آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ پول سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ٹیموں کو دو گروپوں ”اے“ اور ”بی“ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :