سینٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا گیا،

نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری کے15دنوں میں کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جائے گی

بدھ 11 مارچ 2015 19:07

سینٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا گیا،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)سینٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا گیا ،52نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری کے15دنوں میں کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سینیٹ میں 52سینیٹرز کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا گیا سینیٹ ایڈ وائزری کمیٹی نو منتخب سینیٹرزکی حلف برداری کے بعد15دنوں تک کمیٹیوں کی تشکیل نو کرے گا ۔