انگلینڈ کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس دیکھتے ہوئے جاپان نے انگلش ٹیم کو میچ کا چیلنج دے ڈالا

بدھ 11 مارچ 2015 19:12

انگلینڈ کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس دیکھتے ہوئے جاپان نے انگلش ٹیم کو میچ ..

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) جاپان نے کرکٹ کے میدان میں ایک نہیں بلکہ چار قدم آگے بڑھتے ہوئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کومیچ کا چیلنج دے ڈالا۔اگر یہ کہا جائے کہ انگلینڈ اپنی کرکٹ کی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ ورلڈ کپ 2015 میں پے درپے ناکامیوں کے بعد جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو ملک کے دورے کی دعوت دے ڈالی۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش سے انتہائی اہم میچ ہارنے کے بعد جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹوئٹر پر انگلش کرکٹ بورڈ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اگر اس کے شیڈول میں گنجائش ہے تو کیوں نہ آسٹریلیا سے روانگی کے بعد انگلینڈ اور جاپان کے درمیان ایک میچ ہوجائے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے 3 فائنل کھیلنے والی انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ 2015 میں بدترین کاکردگی کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا ہے، ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 111 رنز کی شکست کے بعد اسے نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے بھی شکست کا مزہ چکھنا پڑا،اس کے بعد اسکاٹ لینڈ کی کمزور ٹیم کے خلاف کامیابی ملی تاہم بنگلا دیش کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے انگلش ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔