Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کا اجلاس ،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاحکم

بدھ 11 مارچ 2015 19:24

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کا اجلاس ،بلدیاتی انتخابات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے تمام صوبائی رہنماوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں میں عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی رہنماوں کو بھر پور تیاریوں کا حکم دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں اضلاع کی سطح پر ارکان کی معاونت کی جائے گی۔عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں ارکان کے چنا و کا اختیار پنجاب اسمبلی کے ممبران کو دے دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات