سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے شعبہ ہیومن ریسورس نے نائب قاصدوں کی ترقیوں کے حوالے سے سنیارٹی لسٹ کی دھجیاں،

21 نائب قاصدوں میں سے بیشتر کو میرٹ سے ہٹ کر ترقیاں دے دی گئیں

بدھ 11 مارچ 2015 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے شعبہ ہیومن ریسورس نے نائب قاصدوں کی ترقیوں کے حوالے سے سنیارٹی لسٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 21 نائب قاصدوں میں سے بیشتر کو میرٹ سے ہٹ کر ترقیاں دے دیں اور ان نائب قاصدوں کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے شعبہ ہیلتھ اور ٹیکس برانچ میں تعینات کردیا ہے، سفارشی بنیادوں پر ترقیاں پانے والے نائب قاصدوں کے پیچھے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور ایم پی ایز کی سفارشیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :