سمبڑیال، نوجوان نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،مقدمہ درج

بدھ 11 مارچ 2015 21:09

سمبڑیال، نوجوان نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،مقدمہ ..

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں نوجوان نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق موضع رندھیر باگڑیاں میں ملزم نوجوان عثمان جاوید نے رات کو بدچلنی کے شبہ میں غیرت کے نام پر اپنی تقریباً 20سالہ بہن عالیہ بی بی کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ تھانہ بیگووالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تفتیش ہے