امن و امان کے قیام کے حوالے سے خیرپور ضلع پولیس افسران کیلئے رول ماڈل کے طورپر سامنے آیا ہے ،ڈی آئی جی سکھر،

ا فسران کی بہتر کارکردگی کے باعث عوام میں پولیس کا مورال بلند ہوا ہے ،سائیں رکھیو میرانی

بدھ 11 مارچ 2015 21:18

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) ڈی آئی جی سکھر و لاڑکانہ ریجن سائیں رکھیو میرانی نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے حوالے سے خیرپور ضلع پولیس افسران کیلئے رول ماڈل کے طورپر سامنے آیا ہے ا فسران کی بہتر کارکردگی کے باعث عوام میں پولیس کا مورال بلند ہوا ہے خیرپور میں قیام امن کیلئے حکومت نے کلین چٹ دی تھی اور مجھے فخر ہے افسران نے مجھے مایوس نہیں کیا خیرپور کے عوام پولیس افسران کو کندھوں پر اٹھاکر گھوم رہے ہیں اور یہ دیکھ کر افسران کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی جانب سے پولیس افسران کو امن ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میں رینجرز کے کرنل محمد منشا ایس ایس پی خیرپور ناصر آفتاب اے ایس پی مسعود بنگش ، ساجد حسین کھوکھر، زاہد حسین ، رفاعت علی، اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ڈی آئی جی نے مزید کہا ہے کہ خیرپور میں سیاسی بنیادوں پر افسران کی تعیناتی اور تبادلوں نے سسٹم میں خرابی پیدا کردی تھی۔

(جاری ہے)

حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے سرجیکل آپریشن کی ضرورت تھی خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اغوا لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی آئی ہے

متعلقہ عنوان :