سکھر،ملک گریجوئٹس لیگ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا

بدھ 11 مارچ 2015 21:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)ملک گریجوئٹس لیگ (رجسٹرڈ) سکھر کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ (میٹرو لائنز ) کے تعاون سے باب السلام پبلک اسکول میانی روڈ پر لگایا گیا ، فری آئی کیمپ میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی کیمپ کا دورے کے موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز سومرو، سماجی رہنما حاجی اعجاز میمن ، ڈگری کالج کے پروفیسر خالد حسین ، اشفاق حسین کھوسو و دیگر نے فری آئی کیمپ کا دورکے دوران مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ملک گریجوئٹس لیگ کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے انہیں کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اس موق ملک گریجوئٹس لیک کے عہدے داران و ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی
؂