رینجرز نے کراچی میں نائن زیرو پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر چھاپہ مارا ، کارروائی قانون کے مطابق ہے ،چوہدری نثار
ایم کیو ایم نے کراچی میں فوج کے ذریعے آپریشن کا مطالبہ کیا تھا ، تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا ،پاکستان میں داعش کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے ، بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں ، تمام مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں صرف دہشتگرد ی میں ملوث مدارس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ، 60 دہشتگرد تنظیموں کو کالعدم قرار دے چکے ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ کا انٹرویو
بدھ 11 مارچ 2015 22:28
اسلام آباد (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں نائن زیرو پر رینجرز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مارا ، یہ کارروائی قانون کے مطابق ہے ، ایم کیو ایم نے کراچی میں فوج کے ذریعے آپریشن کا مطالبہ کیا تھا ، تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا ،پاکستان میں داعش کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے ، بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں ، تمام مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں صرف دہشتگرد ی میں ملوث مدارس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ، 60 دہشتگرد تنظیموں کو کالعدم قرار دے چکے ہیں ۔
بدھ کو سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ نائن زیرو پر چھاپہ انٹیلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر مارا گیا اور وہاں رینجرز کی کارروائی قانون کے مطابق ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن ایک سال پہلا شروع کیا گیا تھا جہاں رینجرز اور پولیس کو ذمہ داری سونپی گئی کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کارروائی کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت نائن زیرو پر ہونیوالے کارروائی سے متعلق تفصیلات نہیں دے سکتا تاہم رینجرز کی جانب سے مجھے بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی انٹیلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن اور برآمد کئے گئے اسلحہ کے بارے میں صورتحال بعد میں واضح ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبہ کے بعد شروع کیا گیا تاہم وزیراعظم محمد نواز شریف نے کابینہ کی منظوری کے بعدرینجرز اور پولیس کے ذریعے آپریشن کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے شروع کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی میں آپریشن کا فیصلہ ایم کیو ایم کی جانب سے فوج کے ٹیک اوور کے مطالبے کے بعد کیا تھا ۔ ایم کیو ایم نے فوج سے کراچی میں آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی بجائے سول آرمڈ فورسز کو آپریشن کی ذمہ داری سونپی گئی جس کے بعد رینجرز اور پولیس نے آپریشن کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے حوالے سے حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ کسی سیاسی وابستگی کو خاطر میں نہیں لایا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں حکومت نے ساٹھ دہشتگرد تنظیموں کو کالعدم قرار دیدیا ہے جبکہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد نیکٹا کو فعال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں ہیں ہم صرف دہشتگردی میں ملوث مدارس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.