موجودہ دور میں دین کے دشمن اور باطل قوتیں دینی مدارس کیخلاف ناپاک سازشیں اور منصوبے بنارہے ہیں ، مولانا راشد سومرو

بدھ 11 مارچ 2015 22:50

ٹنڈومحمدخان (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے صوبائی رہنماء علامہ راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ موجودہ دور میں دین کے دشمن اور باطل قوتیں دینی مدارس کیخلاف ناپاک سازشیں اور منصوبے بنارہے ہیں ، جسے ہم کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے ٹاؤن حال میں جمعیت علماء اسلام ٹنڈومحمدخان کی جانب سے خدمات دین مدارس اور تعزیتی سیمینار کی منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، علامہ راشد محمود سومرو نے کہاکہ مدارس رجسٹرڈ ہونے چاہیں ہم قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں اور ہم قانون کا دل سے احترام کرتے ہیں ، دین مدارس نے دین اسلام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ، مدارس میں ہر سال ہزاروں بچے حافظ بن کر نکلتے ہیں اور مدارسوں میں کوئی بھی دہشت گردی نہیں ہوتی اور نہ ہی دہشت گردوں کو پناہ دی جاتی ہے یہ عالمی قوتوں کی سازشیں ہیں ، اسے سمجھنے کی کوشش کی جائے ، انہوں نے کہاکہ آمریکہ کے نیویارک میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے ، انگریز نہیں چاہتے کہ اسلام کا بول بالا ہو ، انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ اصولوں پر بات کی ہے اور محاذ آرائی سے پریز کیا ہے ، دین اسلام کی خاطر پہلے بھی قربانیاں دیں ہیں اور ابھی دیتے رہیں گے ، تقریب سے مولانا محمد ابراہیم سومرو ، مولانا غلام محمد سومرو ، مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن ، مولانا مفتی رمضان سومرو ، محمد علی قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔