گیارہویں عالمی کپ کا پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن

بدھ 11 مارچ 2015 23:40

گیارہویں عالمی کپ کا پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) گیارہویں عالمی کپ کا پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے، پول اے سے تو نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی لیکن پول بی میں اب بھی اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے جنگ جاری ہے،مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ پول بی سے بھارت تو کوارٹرفائنل میں پہنچ چکا ہے،البتہ بقیہ تین اسپاٹس کیلئے جنوبی افریقا، پاکستان، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں مقابلہ ہے،جنوبی افریقا کی یواے ای کیخلاف فتح اسیآگے پہنچا دے گی، پول بی میں پاکستان اورآئرلینڈ کا میچ بڑی اہمیت اختیارکرگیا ہے،پاک آئرلینڈ میچ ٹائی ہوا، یا بے نتیجہ رہا تو ویسٹ انڈیز ورلڈکپ سے باہرہوجائے گا،میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کوارٹرفائنل میں قدم رکھ دیگی، ہارنے والی ٹیم کی ناک آؤٹ راؤنڈ تک رسائی کا دارومدارویسٹ انڈیز یواے ای میچ کے نیتجے پرہوگا، ویسٹ انڈیز جیت گیا تو رن ریٹ سے فیصلہ ہوگا، کالی آندھی کی شکست کی صورت میں آئرلینڈ اور پاکستان آگے بڑھ جائیں گے۔