پاکستان کا آئندہ ماہ شیڈول فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے 4 رکنی ٹیم کا اعلان

بدھ 11 مارچ 2015 23:40

پاکستان کا آئندہ ماہ شیڈول فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے 4 رکنی ٹیم کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے آئندہ ماہ شیڈول فیڈکپ ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے چار رکنی قومی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 14 سے 18 اپریل تک حیدر آباد بھارت میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا انتخاب ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے، قومی کھلاڑی با صلاحیت ہیں اور امید ہے کہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دیں گی۔ فیڈ کپ کیلئے اعلان کردہ قومی ٹیم اوشنا سہیل، سارا منصور، ایمان قریشی اور مہین آفتاب پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :