یٹسمینوں کو بڑا سکور کرنا ہوگا ورنہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں زیادہ آگے نہیں جاسکے گی، گرانٹ فلاور ،

پاکستانی ہر بیٹسمین مختلف نوعیت کے مسئلے سے دوچار ہے، کچھ ذہنی طور پر مضبوط نہیں کچھ کا مسئلہ تکنیکی ہے اور کچھ دباوٴ کا شکار ہو جاتے ہیں، پاکستانی بیٹسمینوں نے جنوبی افریقہ کے مضبوط بولنگ اٹیک کیخلاف بھی بہتر بیٹنگ کی، لہٰذا وہ اب خاصے پراعتماد اور مثبت دکھائی دے رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 مارچ 2015 23:40

یٹسمینوں کو بڑا سکور کرنا ہوگا ورنہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں زیادہ ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ بیٹسمینوں کو بڑا سکور کرنا ہوگا ورنہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں زیادہ آگے نہیں جاسکے گی۔یاد رہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم صرف متحدہ عرب امارات کے خلاف 300 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی ہے۔گرانٹ فلاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سوال پر کہ پاکستانی بیٹسمینوں کا مسئلہ کیا ہے کہا کہ ہر بیٹسمین مختلف نوعیت کے مسئلے سے دوچار ہے۔

کچھ ذہنی طور پر مضبوط نہیں کچھ کا مسئلہ تکنیکی ہے اور کچھ دباوٴ کا شکار ہو جاتے ہیں۔گرانٹ فلاور کو امید ہے کہ پاکستانی بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کو خود بھی اس بات کا اچھی طرح احساس ہے کہ ٹیم ان سے اچھی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

گرانٹ فلاور نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں نے جنوبی افریقہ کے مضبوط بولنگ اٹیک کیخلاف بھی بہتر بیٹنگ کی، لہٰذا وہ اب خاصے پراعتماد اور مثبت دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستانی بیٹسمینوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے البتہ ون ڈے میں انھیں بہتری لانی ہوگی: بیٹنگ کوچ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بتایا کہ سرفراز احمد ابتدا میں تگ ودو کر رہے تھے لیکن بعد میں وہ فارم میں آگئے اور اچھی بیٹنگ کی اور جنوبی افریقی بولروں کیخلاف فٹ ورک کا صحیح استعمال کرتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی۔گرانٹ فلاور نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے البتہ ون ڈے میں انھیں بہتری لانی ہوگی۔فلاور نے کہا کہ صہیب مقصود اور عمراکمل نے اپنے ٹیلنٹ کی جھلک ضرور دکھائی ہے لیکن انھیں یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ بہت باصلاحیت ہیں بہت کچھ کر کے دکھانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :