یو اے ای کوچ نے زیادہ میچز کیلیے ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا

جمعرات 12 مارچ 2015 10:38

یو اے ای کوچ نے زیادہ میچز کیلیے ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2015ء ) متحدہ عرب امارات کے کوچ عاقب جاوید نے زیادہ میچز کے لیے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی زیادہ میچز کھیلنے کو ملنے چاہیں، ہم نے آئی سی سی سے یہ مطالبہ کیا توانھوں نے ہمیں اپنے تعلقات استعمال کرنے کا مشورہ دیا، میں سمجھتا ہوں کہ یو اے ای پاکستان سے چند میچز کھیلنے کی درخواست کرنے کیلیے اچھی پوزیشن میں ہے، ہماری ٹیم وہاں پر مختلف ٹیموں سے کھیل سکتی ہے۔ عاقب نے کونسل کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ہر ایسوسی ایٹ ٹیم کو ایک فل ممبر کے ساتھ منسلک کردے تاکہ وہ اپنی بہتری کیلیے اسی سے رابطہ کرے۔

متعلقہ عنوان :