کپتان کی گھٹنوں کے بل جھک کرسنگاکاراسے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست

جمعرات 12 مارچ 2015 10:50

کپتان کی گھٹنوں کے بل جھک کرسنگاکاراسے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست
ہوبارٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2015ء )سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گھٹنوں کے بل جھک کر کمار سنگاکارا سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کی تھی ۔

(جاری ہے)

سینئر بیٹسمین نے گذشتہ روز ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی سنچری جڑ کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا، وہ اس ٹورنامنٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ میتھیوز نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ میں نے گھٹنوں پر بیٹھ کر سنگاکارا سے کہا تھا کہ وہ ریٹائر نہ ہوں، مگریہ ان کا فیصلہ اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں، جتنی مرتبہ انھوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا اس پر بھی ہم ان کے شکرگزار ہیں۔