اسلام آباد : سینیٹ کے نئے سال کا پہلا اجلاس ، نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

جمعرات 12 مارچ 2015 10:53

اسلام آباد : سینیٹ کے نئے سال کا پہلا اجلاس ، نو منتخب سینیٹرز نے حلف ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : سینیٹ کے نئے سال کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نو منتخبت سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا جبکہ نو منتخب سینیٹرز سے حلف اٹھوانے کی ذمہ داری اسحاق ڈار نے بحیثیت ریزائیڈنگ آفیسر انجام دی اور اب سینیٹرز رول آف ممبرز پر دستخط کر رہے ہیں جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ ک کہنا تھا کہ سینیٹ کے چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے لیے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے جب کی جانچ پڑتال ڈیڑھ بجے تک مکمل کر کے 3 بجے سینیٹ چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کا انتخاب کیا جائے گا، سینیٹ کے سیکرٹری ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری سنبھالیں گے تاہم فاٹا کے 4 اراکین کا انتخاب نہیں ہو سکا.

متعلقہ عنوان :