سوناکشی اپنے والد شتروگھن سنہا کے ساتھ فلم ”مونا گرو“ میں جلوہ گرہونگی

جمعرات 12 مارچ 2015 11:37

سوناکشی اپنے والد شتروگھن سنہا کے ساتھ فلم ”مونا گرو“ میں جلوہ گرہونگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) بھارتی میڈیا کے مطابق سونا کشی سنہا اور انکے والد شتروگھن سنہا ایک ساتھ پہلی مرتبہ بڑے پردے پر کام کرتے نظر آئیں گے،بھارتی اخبار کے مطابق فاکس اسٹار اسٹوڈیو کے بینر تلے بنائی جانے والی ایکشن اور تھریل فلم کی عکس بند ی کی جائے گی، فلم ،تامل فلم ”مونا گرو“ کا ہندی ری میک ہے فلم کا فی الحال نام نہیں طے کیا گیا ہے ،فلمساز اے آر مر گا دوس کی فلم میں انوراگ کیشپ بھی فلم میں ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے ،فلم کی شوٹنگ 14 مارچ سے شروع کی جائے گی اور رواں برس فلم شائقین کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :