کرینہ جان کو ارب پتی بزنس مین کی طرف سے شادی کی پیشکش

جمعرات 12 مارچ 2015 12:13

کرینہ جان کو ارب پتی بزنس مین کی طرف سے شادی کی پیشکش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) تھیٹر کی معروف اداکارہ کرینہ جان کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف ارب پتی بزنس مین کی طرف سے شادی کی پیشکش تاہم کرینہ جان شادی کی آفر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال میر اشادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،میری توجہ اپنے فنی کیریئر پر مرکوز ہے اور میں شادی اپنے گھر والوں کی رضا مندی سے کرونگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویسے بھی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں مجھے شادی کی کوئی جلد ی نہیں ہے ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص کا فیصل آباد کے معروف کاروباری خاندان سے تعلق ہے اور اس کا شوبز کے لوگوں کے ہاں بہت آنا جانا لگا رہتا ہے ۔