کیا کوئی اس عورت کو ڈرائیونگ سکھا سکتا ہے؟

جمعرات 12 مارچ 2015 12:40

کیا کوئی اس عورت کو ڈرائیونگ سکھا سکتا ہے؟

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء)برطانوی اتنے برے ڈرائیور ہو سکتے ہیں یقین نہیں آتا۔کینٹ(Kent) سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ جینی مارس اب تک ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے 5 ہزار پاؤنڈ ادا کر چکی ہے۔14 سالوں میں 250 دفعہ سیکھنے کے بعد بھی اسے اب تک ڈرائیونگ نہیں آئی۔ڈرائیونگ ٹسٹ میں کئی دفعہ فیل ہو کر 5 انسٹرکٹر بدل چکی ہے۔ تمام لوکل ڈرائیونگ سکولوں نے اسے اپنے سکول میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اس کی ماں کا کہنا ہے کہ اگر وہ ٹسٹ میں پاس ہو گئی تو اس کی نئی کار کےلیے رقم وہ دے گی۔

(جاری ہے)

اتنے سال تک ڈرائیور سیکھنے کے بعد بھی وہ ایک بلاک تک بغیر رکے گاڑی نہیں چلا سکتی۔ جینی کا کہنا ہے کہ اب صورتحال کافی خراب ہو گئی ہے۔ اب علاقے کا کوئی انسٹرکٹر اسے ڈرئیوانگ سکھانے کو تیار نہیَں۔ ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران جینی اتنی کار چلا چکی ہے کہ اگر سٹرک پر سیدھی چلتی رہتی تو لندن سے پرتھ ، آسٹریلیا پہنچ جاتی۔2001 سے ہی ہر سال کے شروع ہونے پر وہ ایک ہی عہد کرتی ہے کہ کسی طرح ڈرائیونگ ٹسٹ پاس کر لے ۔ اتنے سالوں تک ڈائیورنگ نہ سیکھنے کے باوجود جینی میں ایک اچھی خوبی یہ ہے کہ اس نے آج تک کوئی ایکسیڈنٹ نہیں کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جینی کا مسئلہ صرف اعتماد کی کمی ہے۔