سعودی عرب میں 1 لاکھ 65 ہزار شادیاں کیوں کینسل ہوئیں؟ حیرت انگیز انکشاف

جمعرات 12 مارچ 2015 12:40

سعودی عرب میں 1 لاکھ 65 ہزار شادیاں کیوں کینسل ہوئیں؟ حیرت انگیز انکشاف

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) 2014 میں سعودی عرب میں 165000 شادیاں کینسل ہوئیں۔ اس کی وجہ شادی کرنے والوں کے شادی سے پہلے لیے گئے میڈیکل ٹسٹ کےنتائج تھے۔

(جاری ہے)

اخبار عکاظ کے مطابق شادی سے پہلے کیے جانے والے ٹسٹ میں پتہ چلا کہ 165000 افراد کو ایڈز، تھیلیمیا، ہیپاٹائٹس بی اور انیمیا(خُون میں ہمیو گلوبین کی کمی) کا مرض لاحق ہے۔ سعودی عرب میں 11 سال قبل شادی سے پہلے صحت کے ٹسٹ کے لیے سنٹر بنا دئیے گئے تھے ۔ جہا ںسالانہ ڈھائی سے تین لاکھ جوڑے اپنا ٹسٹ کراتے ہیں۔ اس ٹسٹ سنٹروں کا مقصد سعودی معاشرے کو موروثی بیماریوں سے پاک کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :