بعض ریاستیں سعودی عرب مخالف دہشت گردی اسپانسر کررہی ہیں‘ سعودی وزیرداخلہ

جمعرات 12 مارچ 2015 12:49

بعض ریاستیں سعودی عرب مخالف دہشت گردی اسپانسر کررہی ہیں‘ سعودی وزیرداخلہ

الجزائر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے بعض ریاستوں پر سعودی مملکت پر حملوں کے لیے بعض دہشت گرد گروپوں کی مدد و حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔شہزادہ محمد بن نایف نے یہ بات الجزائر میں منعقدہ عرب وزرائے داخلہ کی کونسل کے بتیسویں سالانہ اجلاس کے موقع پرکہی ہے۔

البتہ انھوں نے سعودی عرب کے خلاف دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والے ممالک کا نام نہیں لیا ہے۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد نے کہا کہ ''بعض ریاستوں اور حکومتوں کے ایسے گماشتہ دہشت گرد گروپ موجود ہیں جو اپنی توانائیوں کو سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو تہ وبالا کرنے کے لیے صرف کررہے ہیں اور وہ ہمارے وجود کے تسلسل کے منافی سرگرمیوں میں ملوّث ہیں''۔

(جاری ہے)

انھوں نے عرب وزرائے داخلہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ ''آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ممالک کی سکیورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ہم عرب اقوام کی کامیابیوں اور ان کے خون کا دفاع کرنا چاہتے ہیں''۔سعودی وزیرداخلہ نے کہا کہ ''ہمارے ممالک اور دنیا کے ممالک میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ماضی میں کی گئی کوششیں کامیاب رہی ہیں اور ان کی بدولت ہی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک عرب حکمت عملی وضع کی گئی تھی''۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ''ہماری سلامتی کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ان سے نمٹنے کے لیے دانش مندانہ حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کے ذریعے گم کردہ راہ تنظیموں کے غلط دعووں اور نعروں کی نفی کی جائے اور عرب نوجوانوں کو بھی ان کے فریب میں آنے اور ان کے ہتھے چڑھنے سے بچایا جاسکے

متعلقہ عنوان :