مصر‘قومی پرچم کی توہین پر مشہور بیلی ڈانسر کو قید کا سامنا
جمعرات 12 مارچ 2015 12:56
قاہرہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء )مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مقیم ایک مشہور بیلی ڈانسر کو قومی پرچم کی توہین کے الزام میں جیل کی سزا کا سامنا ہے۔آرمینیا سے تعلق رکھنے والی اس بیلی ڈانسر پر الزام ہے کہ اس نے مصر کے تین رنگوں سرخ ،سفید اور سیاہ پر مشتمل قومی پرچم ایسا لباس پہن کر ایک تقریب میں ڈانس کیا تھا۔مصری روزنامے الاہرام کی رپورٹ کے مطابق اس رقاصہ کا کیس عدالت میں بھیج دیا گیا ہے۔
خوبرو بیلی ڈانسر سفیناز بھڑکیلے لباس پہن کر رقص کرتی ہیں اور اس کے رنگا رنگ ویڈیو کلپ انٹر نیٹ کے ذریعے منظرعام پر آتے رہتے ہیں۔مصری پراسیکیوٹرز نے گذشتہ سال اگست میں اس کو قومی پرچم کی توہین کے الزام میں مزید تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔اس نے بحیرہ احمر کے کنارے واقع ایک سیاحتی مقام پر یہ لباس پہن کر ایک پارٹی میں ڈانس کیا تھا۔(جاری ہے)
مارچ کے اوائل میں مصر میں مقبول اس آرمینیائی ڈانسر کو اس واقعے پر پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کو اسی روز 2620 ڈالرز کی ادائی کے بدلے میں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مصر میں جون 2014ء سے نافذ العمل ایک قانون کے تحت قومی پرچم کی توہین کے مرتکب شخص کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ اگر عدالت سفیناز کو قصور وار ٹھہراتی ہے تو اس کو ایک سال تک قید اور چار ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔سفیناز کا اپنے دفاع میں کہنا ہے کہ ''میں نے مصری پرچم کے رنگوں والا لباس مصر کی محبت میں زیب تن کیا تھا''۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ مصر سے کہیں اور جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔وہ دوسال قبل مصر میں وارد ہوئی تھیں۔اس کے بعد انھوں نے مصر کی متعدد فلموں میں کام کیا ہے اور امیر کبیر خاندانوں کی شادی کی تقریبات میں اپنے رقص کا جادو جگایا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.