سمندری‘پسند کی شادی نہ ہونے پر آ شنا نے لڑکی کو شادی کے روز قتل کر کے خودکشی کر لی

جمعرات 12 مارچ 2015 12:59

سمندری‘پسند کی شادی نہ ہونے پر آ شنا نے لڑکی کو شادی کے روز قتل کر کے ..

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) تھانہ مرید والہ کے علاقہ چک نمبر 196 گ ب میں پسند کی شادی نہ ہونے پر پچیس سالہ باسط علی نے 22 سالہ عائشہ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتولہ کی آج بارات آنے والی تھی۔

(جاری ہے)

نوجوان باسط کے عائشہ کے ساتھ مراسم تھے ، یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے مگر لڑکی کے گھر والے شادی پر راضی نہ تھے۔ گذشتہ صبح جمعرات کو باسط نے عائشہ کو زبردستی گھر سے نکال کر فائرنگ کر کے گولی مار دی اور اس نے خود کو بھی گولی مار لی بعد ازاں وہ بھی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :