سانگھڑ ، 21 مارچ یوم مادر وطن منانے کی تیاریاں زور وشور سے جاری

جمعرات 12 مارچ 2015 13:24

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) 21 مارچ یوم مادر وطن منانے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور ایک سو سے زائد بسوں کا قافلہ سانگھڑ سے حیدرآباد جلسہ میں شرکت کیلئے جائے گا، 21 مارچ کا دن سندھ دھرتی سے محبت واظہار یکجہتی کا دن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر عبدالجبار جونیجو، ساجد بلوچ ولی محمد منگریو ودیگر نے 21 مارچ یوم مادر وطن پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کی جانب سے 21 مارچ کو ہی سندھ میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کا اس ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ہے اور حیدرآباد میں 21 مارچ کو کامیاب مادر وطن جلسہ ہوگا۔