فواد خان نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ مانگ لیا

جمعرات 12 مارچ 2015 13:45

فواد خان نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ مانگ لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) معروف ماڈل و اداکارفواد خان نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ مانگ کر فلمی حلقوں کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی فلم سایہ خدائے ذوالجلال کے ہدایت کار نے معروف اداکار فواد خان کو فلم میں کام کی پیش کش کی تو ان کی جانب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا گیا جس کے بعد ہدایت کار نے عافیت جانتے ہوئے فواد خان پر معمر رانا کو فوقیت دی اور 2 لاکھ روپے میں انہیں کاسٹ کرلیا۔فواد خان کی جانب سے بھاری معاوضہ طلب کرنے پر فلمی حلقوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد خان کو پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہئے نہ کہ وہ اپنے کام کی بولیاں لگا کر غیر ضروری اہمیت بڑھانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :