ووکس اور معین علی ورلڈ کپ سے باہر

جمعرات 12 مارچ 2015 14:06

ووکس اور معین علی ورلڈ کپ سے باہر
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2015ء )انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس اور معین علی انجری کے باعث ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف اپنی ٹیم کے آخری میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ کرس ووکس کے بائیں پاؤں میں تکلیف ہے جس کا اندازہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھی ہورہا تھا،اس میں انھوں نے ناقابل شکست 42رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آل راؤنڈر معین علی بھی اسی مقابلے میں باؤلنگ کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کے پانچ میں چار میچوں میں شکست کھانے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے۔ انگلینڈ کو گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کرکے کوارٹر فائنل کر کے انگلینڈ کے ورلڈ کپ کے سفر کا اختتام کر دیا تھا۔