،حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی ،

ٹربیونل نے سعد رفیق اور حامد خان کو اپنی مرضی کے پانچ پانچ پولنگ اسٹیشن نادرا سے تصدیق کرانے کی پیشکش کر دی

جمعرات 12 مارچ 2015 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیس کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت ‘ دھاندلی کیس کی سماعت کرنے والے ٹربیونل نے دونوں رہنماؤں کو اپنی مرضی کے پانچ پانچ پولنگ اسٹیشن نادرا سے تصدیق کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کے روز حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما وزیر ریلوے سعد رفیق اور حامد خان کو پیشکش کی ہے کہ دونوں رہنما اپنی مرضی کے پانچ پانچ پولنگ اسٹیشن کی ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کے لئے 16 مارچ تک پولنگ اسٹیشن کے نام بتائیں جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کی درخواست کرے گا جبکہ اس سے پہلے الیکشن ٹربیونل میں تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے پورے حلقے کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کی درخواست کی تھی جسے الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دیا تھا جس پر حامد خان نے دوبارہ درخواست دائر کی تھی الیکشن ٹربیونل نے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :