Live Updates

عمران خان کا ٹیم پر قابوتھا، لیڈروہ ہوتاہے جو کہے تم خود پر بھروسہ رکھو: سدھو

جمعرات 12 مارچ 2015 14:24

عمران خان کا ٹیم پر قابوتھا، لیڈروہ ہوتاہے جو کہے تم خود پر بھروسہ رکھو: ..
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2015ء ) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ’’کامیڈی نائٹس ود کپل ‘‘ کے شریک میزبان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹیم پر قابو تھا ،لیڈر وہ ہوتا ہے جو کہے کہ تم خود پر بھروسہ رکھو،منظور کو پاکستان سے نہ کھیلنے کی نوید سنائی اور وہ پھر نہیں کھیلے ۔

(جاری ہے)

’زی میڈیا نیٹ ورک ‘کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ’سدھو‘ کاکہناتھاکہ کپتان یا لیڈر دوطرح کے ہوتے ہیں ، ایک وہ جو خود پر بھروسہ کرتاہے اور دوسراوہ جو کہتاہے کہ تم خو د پر بھروسہ رکھو اور وہی لیڈر ہے جو کہے کہ خود پر بھروسہ رکھو، ایک دفعہ پاکستان کے منظور الٰہی سے رنز نہیں بن پارہے تھے اورشاید آخری میچ تھا، عمران خان نے اس کے باوجود منظور الٰہی کو کھلایا اور بتایاکہ چار اوور باقی ہیں اور اِن میں چالیس رنز کاٹارگٹ ہے ، سنگل سے گریز کرنااور ہٹیں لگائیں ۔

سدھو کاکہناتھاکہ منظورالٰہی گھبرایاہواتھا، سنگل لے کر دوسرے کو سٹرائیک کاموقع دے دیتاتھا اور مجموعی طورپر 23رنز بنے لیکن جب ڈریسنگ روم میں آیاتو عمران خان نے منظورالٰہی کو کہاکہ آپ دوبارہ پاکستان کے لیے نہیں کھیلو گے اور ایساہی ہواکہ اُ س کے بعد منظور الٰہی نہیں کھیلا۔ کپتان پورے اعتماد سے لیڈکرتاہے اور یہ ایک مثال تھی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات