ریکارڈ کا تعاقب کرنا پسند کرتا ہوں ، کمارا سنگاکارا

جمعرات 12 مارچ 2015 14:24

ریکارڈ کا تعاقب کرنا پسند کرتا ہوں ، کمارا سنگاکارا

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ انہیں ریکارڈ کا تعاقب کرنا پسند ہے، میں یہ کہنا پسند کروں گا کہ ریکارڈز کبھی میرے ذہن میں نہیں ہوتے مگر سچ تو یہ ہے ایسا ہوتا ہے، کچھ خاص چیزوں کا تعاقب کرنے سے آپ ان کے حصول کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔سنگاکارا جنھیں سنگا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ورلڈکپ 2015 کے سب سے زیادہ رنز کرنے والے بلے باز ہیں جنھوں نے چھ میچوں میں 496 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ان کی ہی ٹیم کے 38 سالہ دلشان 395 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

سنگاکارا تسلیم کرتے ہیں کہ بڑھتی عمر ان پر اثر انداز ہوئی ہے مگر فیلڈ میں ایک معمول کو برقرار رکھنا کام آرہا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب آپ ایک خاص روٹین کو اپنی عادت بنالیتے ہیں اور ون ڈے میچز میں بیٹنگ کرتے ہوے تو یہ کوئی چیز نہیں، اب میں 37 سال کا ہوچکا ہو اور میرے جوڑ کمزور ہونے لگے ہیں"۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے میچ کے اختتام پر سنگاکارا نے کہا تھا کہ وہ خود کو ایک اچھی ٹیم کا حصہ ہونے پر خوش قسمت سمجھتے ہیں، کئی بار چیزیں خودبخود درست ہوتی چلی جاتی ہیں اور ہر چیز کام آنے لگتی ہے، میں نہیں جانتا کہ کیا ایک چیز میری بہترین فارم کا سبب ہے مگر یقیناً وہ اس وقت میرے کام آرہی ہے۔

سری لنکن بلے باز نے کہا کہ توقع ہے کہ میں اسے برقرار رکھ سکوں گا۔سری لنکا نے گروپ میں اپنی مہم کا اختتام چھ میں سے چار میچز جیت کر کیا ہے اور اب وہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اٹھارہ مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل کے لیے حریف کے تعین کا منتظر ہے۔سنگاکارا نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا تعین فارم سے نہیں ہوتا بلکہ اس کا تعلق وقت اور وہ مقام ہوتا ہے جو آپ کو اس فیصلے کے لیے درست لگتا ہے۔سنگاکارا کے ساتھی مہیلا جے وردنے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ اور ورلڈکپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔مگر سنگاکارا نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے کسی منصوبے کا اعلان نہیں کیا ہے۔