آئرلینڈ بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے،ایسوسی ایٹ کالفظ تکلیف دہ ہے:پورٹرفیلڈ

جمعرات 12 مارچ 2015 14:28

آئرلینڈ بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے،ایسوسی ایٹ کالفظ تکلیف دہ ہے:پورٹرفیلڈ

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم دنیاکی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔پورٹرفیلڈنے اپنی ٹیم کے ساتھ ایسوسی ایٹ کالفظ استعمال کرنے کو سخت ناپسندیدگی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ لفظ دراصل دوسرے درجے کی شہریوں کی ٹیم کے طورپر ظاہر کرتاہے۔ٹیسٹ کیپ سے محروم آئرلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل کی امیدوارہے،آئرلینڈ ابھی تک جنوبی افریقاسے 201رنزکی شکست کے علاوہ تمام میچوں میں کامیابی حاصل کرچکی ہے پورٹرفیلڈنے کہاکہ مجھے ایسوسی ایٹ ٹیم کا لفظ ناپسند ہے،میرے نہیں خیال کہ ٹیم کی کارکردگی ایسوسی ایٹ کی طرح ہے لیکن وہ سابقہ ہمارے ساتھ جڑاہواہے،انھوں نے کہاکہ رینکنگ کانظام ہے جس کے مطابق ہماری پوزیشن بہت واضح ہے۔

(جاری ہے)

پورٹرفیلڈنے امیدکااظہارکیاکہ آئی سی سی اس معاملے کو اگلے ورلڈکپ سے پہلے طے کرے گی۔انھوں نے کہاکہ اگر گیم کے معیار کو بہترکرناہے تو ورلڈکپ سے ٹیموں کو کم کرنے سے فوائد حاصل نہیں ہوں گے، آئرلینڈکے کپتان نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کوارٹرفائنل میں اپنی جگہ پکی کرلیں کیونکہ ہم یہاں آنے سے قبل یہ ہدف طے کرکے آئے ہیں۔آئرلینڈ اتوارکو پاکستان کے خلاگ گروپ کاآخری میچ کھیلے گا،آئرلینڈ گروپ میں 6پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپر موجودہے۔