آئی سی سی ورلڈ کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعرات 12 مارچ 2015 14:28

آئی سی سی ورلڈ کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) 11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں کل جمعہ کو دو میچز کا فیصلہ ہوگا۔ میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پول اے میں شامل ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ کے مشہور شہر ہیملٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق 11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں کل جمعہ کو پول اے کا اہم میچ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ہیملٹن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :